Monday, January 6, 2025
ہومWorldکیلفورنیا: ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سےمسلح شخص گرفتار

کیلفورنیا: ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سےمسلح شخص گرفتار



(24 نیوز)سابق امریکی صدر اور ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست کیلفورنیا کے علاقے کوچیلا میں سابق صدر ٹرمپ کی ریلی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا جس کے قبضے سے لوڈڈ گن اور جعلی پاسپورٹ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 49 سالہ مشتبہ شخص کی شناخت ویم ملر کے نام سے ہوئی ہے جو کالے رنگ کی گاڑی میں آیا اور اسے چیک پوائنٹ پر ہی پکڑا گیا جہاں اس سے دو قسم کا اسلحہ اور بھرے ہوئے میگزین ملے۔

  پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کو کسی بھی تخریبی کارروائی سے قبل ہی حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

امریکی سیکریٹ سروس کا کہنا ہےکہ اس واقعے کے بعد سابق صدر کو کوئی خطرہ نہیں اور اس واقعے نے حفاظتی آپریشنز کو متاثر نہیں کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مقامی سکیورٹی حکام نے اس شخص کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں ٹرمپ کی سکیورٹی اور ان کی ریلی کے شرکا پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونا ہیں اور اس سلسلے میں مہم کے دوران ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں