Monday, January 6, 2025
ہومWorldکینیا میں بدنام زمانہ سیریل کلر گرفتار, درجنوں خواتین کو قتل کرنے...

کینیا میں بدنام زمانہ سیریل کلر گرفتار, درجنوں خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا



نیروبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیا میں سیریل کلر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ڈمپنگ سائٹ سے لاشیں ملنے کے بعد کینیا کی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کو ’سیریل کلر‘ کہا گیا ہے، مشتبہ شخص ان 9 خواتین کے بہیمانہ قتل کے پیچھے ہے، جن کی مسخ شدہ لاشیں ڈمپنگ سائٹ سے ملی تھیں۔کینیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ 33 سالہ جومیسی کھالیسیا نے 2022 سے اب تک اپنی بیوی سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔دارالحکومت نیروبی میں جمعہ کو پہلی کٹی ہوئی لاشیں ملنے کے بعد سے کینیا میں غم و غصہ تھا، مشتبہ شخص کے گھر سے اہم شواہد ملے ہیں جن میں10 موبائل فون، 1 لیپ ٹاپ، چادر، شناختی کارڈ اور خواتین کے کپڑے شامل ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں