Sunday, December 29, 2024
ہومWorldکینیا میں ٹیکس نفاذ پر احتجاج، جھڑپوں میں متعدد ہلاک

کینیا میں ٹیکس نفاذ پر احتجاج، جھڑپوں میں متعدد ہلاک



کینیا میں نئے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پر تشدد احتجاج کے دوران متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ٹیکس تجاویز کی ایوان سے منظوری کے فوری بعد مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ کے ایک حصے کو نذرِ آتش کر دیا۔ مظاہرین کے دھاوے کے بعد ارکانِ پارلیمنٹ کو زیرِ زمین سرنگ کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔ مظاہرین ارکانِ پارلیمنٹ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ حکومت تنخواہوں کے ساتھ ساتھ دیگر کئی شعبوں پر ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مجوزہ اضافے کے خلاف دارالحکومت نیروبی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والے احتجاج اور جھڑپوں میں مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب امریکہ نے کہا ہے کہ وہ صورتِ حال کا جائزہ لے رہا ہے اور اس نے فریقین کو پر امن رہنے پر زور دیا ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں