Saturday, December 28, 2024
ہومWorldکینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدرکردیا

کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدرکردیا



(ویب ڈیسک) سفارتی محاز پر بھارت کو بڑا جھٹکا لگ گیا،کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور 5 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدرکردیا۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کیس کے سبب بھارتی سفارتکاروں کو کینیڈا سے ملک بدرکیا گیا ہے،اس  سے  قبل بھارت کی جانب سے  سفارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا سے اپنے ہائی کمشنر  اور  سفارتکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ سامنے آیا تھا،ان سفارتکاروں کو کینیڈا نے سکھ علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں شامل کیا تھا،بھارتی وزارت خارجہ نے احتجاجاً نئی دہلی میں کینیڈا کے ناظم الامور کو بھی طلب کیا۔

 بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں موجود بھارتی سفارتکاروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مودی حکومت کو کینیڈا کی موجودہ حکومت پر بالکل اعتماد نہیں ہے، بھارت جوابی اقدامات کا حق رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز گزشتہ برس کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ہوا تھا۔ کینیڈین وزیرا‏عظم نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارتی حکومت پر عائد کیا تھا،بعد ازاں بھارت نے 41 کینیڈین سفارتی حکام کو ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے ملاقات،تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں