ڈھاکہ سے نظیفہ رائدہ
بنگلہ دیش نے 5 اگست 2024 کو دوپہر 2 بجے ایک آمر سے آزادی حاصل کی۔ اب بھی یقین نہیں آتا کہ میں آخر کار سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے لیے پرنٹ میں ‘آمر’ کا لفظ استعمال کر سکتی ہوں کیونکہ ہمارا قانون ہمیں ایسا کرنے سے روکتا ہے۔
اس دوپہر میں اور میرا بھائی اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکے اور باہر سڑک پر چلے گئے۔ ماحول میں جوش و خروش تھا۔ میں نے سڑکوں پر اتنے لوگوں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ لوگ بچوں کو کندھوں پر اٹھائے جیت کے نعرے لگا رہے تھے۔ رکشہ والوں نے طلباء کو سلام کیا۔ کچھ اپنے رکشوں پر کھڑے ہو گئے اور اعلان کیا کہ اب وہ کسی آمر، غنڈے یا بھتہ خور کو اپنے اوپر راج نہیں کرنے دیں گے۔