Saturday, January 4, 2025
ہومWorldگولی لگنے کے بعد ٹرمپ نے اپنے محافظوں سے پہلا جملہ کیا...

گولی لگنے کے بعد ٹرمپ نے اپنے محافظوں سے پہلا جملہ کیا کہا ؟ پتہ چل گیا



واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن مہم کے دوران ایک انتخابی ریلی میں حملہ آور کی فائرنگ میں بال بال بچ گئے، کان زخمی ہوا تاہم فائرنگ کے بعد سابق صدر نے سیکیورٹی اہلکاروں کو کہا کہ تھوڑی دیر رکو ، میں اپنا جوتا پہن لوں۔ 

ایکسپریس نیوز  نے عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ   سابق صدر پر حملہ آور نے اُس وقت گولی چلائی جب ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیج پر کھڑے تقریر کر رہے تھے۔ گولی ان کے کان کو چھو کر گزر گئی تھی۔ٹرمپ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے فوراً جھک گئے اور خود کو ڈیسک کے پیچھے چھپا لیا۔
اسی دوران ان کے سیکورٹی محافوں نے لپک کر سابق صدر کو حصار میں لیا اور جب تک حملہ آور کو جوابی فائرنگ میں مار نہیں دیا گیا۔ جسمانی ڈھال بنے رہے۔ حملہ آور کے مارے جانے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیسک سے اُٹھایا اور گاڑی کی جانب لینے جانے لگے۔

سابق صدر نے سیکیورٹی اہلکاروں کو کہا کہ تھوڑی دیر رکو ، میں اپنا جوتا پہن لوں۔ اس کے بعد ٹرمپ مکا لہراتے ہوئے اُٹھے اور گاڑی تک گئے، اس دوران شرکا بھی جذباتی ہوگئے اور فائٹ فائٹ فائٹ کے نعرے لگانے لگے۔امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی شناخت  20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے تاہم حملے کے محرکات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں