Monday, January 6, 2025
ہومWorldگونگی بہری لڑکی سے زیادتی پولیس نے باپ سمیت 2 بیٹے گرفتار...

گونگی بہری لڑکی سے زیادتی پولیس نے باپ سمیت 2 بیٹے گرفتار کرلئے



( ویب ڈیسک ) بھارت میں پولیس نے باپ اور 2 بیٹوں کو  19 سالہ گونگی بہری لڑکی سے زیادتی اور اس کی 50سالہ والدہ  پر قاتلانہ حملے  کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے ایک گاؤں میں 19 سالہ گونگی بہری لڑکی سے اس کی  والدہ کے سامنے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر  پولیس کی جانب سے کارروائی شروع کی گئی ، متاثرہ لڑکی کی والدہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے گاؤں کے 2 لڑکوں نے  اس کے سامنے اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، خاتون کی جانب سے الزام عائد کیے جانے پر  ملزمان لڑکوں کے باپ نے گزشتہ ہفتے خاتون پر  قتل کرنے کی  نیت سے حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے خاتون بچ گئی۔  

پولیس کے مطابق  واقعہ زمینی تنازع کا ہے، لڑکی کی ماں کھیت میں کام کر رہی تھی جب اس پر  ملزم لڑکوں کےباپ نے حملہ کردیا تاہم خاتون  آبزرویشن ہوم میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرین میں پولیس اہلکار کے تشدد سے خاتون کی ہلاکت کا معاملہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں