کراچی (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی گوگل کے ملازمین نے اسرائیلی حکومت کیساتھ کمپنی کے تعلقات کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔ ملازمین کیلفورنیا کے علاقے سنی ویل اور ایک نیو یارک سٹی میں کمپنی کے دو دفاتر میں داخل ہوئے ہیں اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ کیلیفورنیا کے دفتر میں مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک کہ گوگل ایمیزون کے ساتھ 1.2 بلین ڈالر کے معاہدے سے دستبردار نہیں ہو جاتا، جس سے وہ اسرائیلی حکومت کو کلاؤڈ سروسز اور ڈیٹا سینٹرز فراہم کرے گا۔