Friday, December 27, 2024
ہومWorldگھر کے فریج میں چھپائی گئی لاش کے ٹکڑے برآمد 45 سالہ...

گھر کے فریج میں چھپائی گئی لاش کے ٹکڑے برآمد 45 سالہ خاتون گرفتار 



گھر کے فریج میں چھپائی گئی لاش کے ٹکڑے برآمد، 45 سالہ خاتون گرفتار 

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں 45 سالہ خاتون کو گھر کے فریج میں چھپائی گئی لاش برآمد ہونے پر قتل کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو صبح سوا چھ بجے ایک فون کال کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ عمارت کی چوتھی منزل پر واقع اپارٹمنٹ میں ایک مرد کی لاش فریزر میں چھپائی گئی ہے ، نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران فریز ر کو کھول کر دیکھا تو اندر ایک مرد کا سر اور اس کے جسم کے کچھ حصے موجود تھے، فریزر کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا تاکہ اس میں سے بدبو باہر نہ آ سکے ۔

پولیس کا کہناہے کہ لاش کی شناخت کیلئے کارروائی جاری ہے ، 45 سالہ خاتون ہیدر سٹینز کا شوہر ستمبر کیش فراڈ کے جرم میں جیل میں سزا کاٹ رہاہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں