Sunday, December 29, 2024
ہومWorldگینگ کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان کے ساتھ اہلخانہ کی سکیورٹی...

گینگ کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان کے ساتھ اہلخانہ کی سکیورٹی میں بھی اضافہ



گینگ کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان کے ساتھ اہلخانہ کی سکیورٹی میں بھی اضافہ

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گینگسٹر لارنس بشنوئی کی مسلسل دھمکیوں کے بعد بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے اہلخانہ کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سلمان خان کو 2022 میں لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے ماردینے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فراہم کی گئی تھی اور 2023 کے آخر میں ملنے والی دھمکیوں کے بعد ان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا گیاتاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ ان کے اہلخانہ کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس میں ان کے بہنوئی آیوش شرما کی سکیورٹی خاص طورپر شامل ہے۔
حال ہی میں سکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے سلمان خان نے بلٹ پروف گاڑی خریدی تھی تاہم اب ممبئی پولیس اداکار کے اہلخانہ کو بھی مزید سکیورٹی فراہم کررہی ہے،بھارتی میڈیا کا بتاناہے کہ سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ‘رسلان’ کی تشہیر کرنے جارہے ہیں جس کیلئے رواں ماہ شیڈول میڈیا پروگراموں کے دوران آیوش کے ساتھ پولیس اہلکار ہوں گے جبکہ آیوش اضافی سکیورٹی کے لئے سلمان خان کی بلٹ پروف گاڑی میں سفر کریں گے،واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کو ذاتی طور پر ہتھیار رکھنے کی اجازت بھی دی جاچکی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں