برلن (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت بھارت میں بھی تمباکو نوشی کافی عام ہے۔ ہر دوسرا شخص گٹکا کھاتا نظر آئے گا جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ مردوں کے ساتھ ساتھ آج کل بہت سی خواتین بھی تمباکو، سپاری اور چھالیہ کھانے کی شوقین ہیں۔
آج نیوز کے مطابق کیا آپ نے کبھی کسی (غیر ملکی) کو گٹکا یا چھالیہ کا استعمال کرتے دیکھا ہے؟ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ’جرمن خاتون‘ کو سپاری کا استعمال کرتے دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں مقیم ایک بھارتی شخص نے اپنی جرمن دوست کی سپاری کھاتے ایک ویڈیو شئیر کی جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جرمن خاتون ہاسٹل میں کام کے دوران چٹکی سے تھوڑی سی سپاری اپنی ہتھیلی پر رکھتی ہیں اور اسے پیس کر کھا جاتی ہیں۔
خاتون کی ویڈیو شئیر کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ خاتون جس کمرے میں رہتی ہے اس کا کرایہ 250 یورو ہے، یعنی تقریباً 22 ہزار روپے ماہانہ جس میں وائی فائی، بجلی اور پانی جیسی چیزیں شامل ہیں۔
خاتون کے کمرے میں پھول اور کیمرے بھی نظر آرہے ہیں۔ اس شخص کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی جرمن دوست کو سپاری کی لت لگا دی ہے۔
ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کافی حیران ہوئے۔