(ویب ڈیسک)بھارتی ایئرلائن میں ایک عجیب واقعہ رونما ہوا جب ہوائی جہاز میں سفر کے دوران ٹوئلٹ کا دروازہ خراب ہونے پر ایک مسافر بیت الخلا میں پھنس گیا۔
سپائس جیٹ کی فلائٹ ممبئی سے بنگلورو جارہی تھی اس دوران ایک مسافر بیت الخلا (ٹوائلٹ) میں پھنسا رہ گیا,ڈیڑھ گھنٹے سے زائد سفر کے دوران مسافر نے بیت الخلا میں پھنسا رہا، طیارہ لینڈ کرنے کے بعد اسے باہر نکالا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ مسافر 16 جنوری کو ممبئی سے بنگلورو جانے کے لیے اسپائس جیٹ کی فلائٹ میں سوار ہوا تھا, پرواز کے دوران وہ ٹوائلٹ گیا لیکن جب اس نے باہر نکلنے کے لیے دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو وہ نہ کھل سکا۔
مسافر کافی دیر تک کوشش کرتا رہا لیکن دروازہ کھولنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے اسے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ٹوائلٹ میں ہی قید رہنا پڑا,مسافر نے کرو ممبران سے مدد طلب کی لیکن وہ بھی دروازہ کھولنے میں ناکام رہے،عملہ کے ارکان نے مسافر سے اس وقت تک رکنے کے لیے کہا جب تک کہ فلائٹ لینڈ نہ ہوجائے۔
فلائٹ کے لینڈ ہونے پر ٹیکنیشن کو بلایا گیا جس نے کافی مشقت کے بعد ٹوائلٹ کا دروازہ کھولا،اس دوران مسافر ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک فلائٹ کے ٹوائلٹ میں پھنسا رہا۔
جس دوران مسافر ٹوائلٹ میں موجود تھا تو عملہ نے بیت الخلا کے دروازے کے نیچے سے ایک نوٹ اندر کھسکایا، جس میں لکھا تھا، “ہم دروازہ کھولنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن کھول نہیں پا رہے ہیں,آپ پریشان مت ہوں۔”
یہ بھی پڑھیں:ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو دو ٹوک جواب
عملے نے لکھا تھا کہ “فلائٹ لینڈ ہونے تک آپ کموڈ کی سیٹ کو بند کر کے اس پر بیٹھ جائیں اور خود کو محفوظ رکھیں۔”
اس واقعے کے بعد اسپائس جیٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے، ایئر لائن نے اپنی صفائی میں کہا ہے کہ” یہ معاملہ 16 جنوری کا ہے, دروازے کے قفل میں خرابی کی وجہ سے ایسا ہوا۔”