Saturday, January 4, 2025
ہومWorldہوٹل کے کمرے میں قیام کے دوران معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر میاں...

ہوٹل کے کمرے میں قیام کے دوران معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر میاں بیوی کا کم عمر بیٹا سوئمنگ پول میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا



کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیاء کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر میاں بیوی کا کم عمر بیٹا ہوٹل کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر موت کے منہ میں چلا گیا۔

 میل آن لائن کے مطابق جیزمین یانگ نامی اس دل گرفتہ ماں کی طرف سے 18مئی کو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کے ذریعے اپنے بیٹے اینزو کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بارے میں بتایا گیا۔
جیزمین یانگ بتاتی ہیں کہ ’’ہم 11مئی کو مدرز ڈے منانے کے لیے ایک ہوٹل میں ٹھہرے جہاں اتوار کے روز ہم سو رہے تھے کہ اچانک میری آنکھ کھلی اور میں نے کیا دیکھا کہ ہمارا 2سالہ بیٹا بیڈ پر موجود نہیں تھا۔ ‘‘

24سالہ جیزمین بتاتی ہے کہ ہم نے سونے سے پہلے مرکزی دروازہ مقفل کر دیا تھا تاہم ’اِن ڈور ‘ پول کا دروازہ لاک کرنا بھول گئے تھے۔ میں نے وہاںجا کر دیکھا تو اینزو کی لاش پول میں تیر رہی تھی۔میں اور میرا شوہر لیم کانگ اینزو کو فوری طور پر ہسپتال لے گئے تاہم پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے اینزو کی موت کی تصدیق کر دی اور بتایا کہ اس کی کافی وقت پہلے ہی موت ہو چکی ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں