واضح رہے کہ ایلن مسک نے کئی مواقع پر محترمہ ہیرس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پچھلے ہفتے انہوں نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ اگر محترمہ ہیرس نے خوراک کی قیمتوں میں اضافے پر پابندی لگانے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کیا تو امریکیوں کو بڑے پیمانے پر بھکمری کا سامنا کرنا پڑے گا اور امریکہ کا وجود ختم ہو جائے گا۔