نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک یوٹیوب ویڈیو کے لیے ہیلی کاپٹر سے اپنی لگژری کار پر آتش بازی کرانے والے یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سوک من شوئی نامی یہ 24سالہ نوجوان سوشل میڈیا پر الیکس شوئی کے نام سے شہرت رکھتا ہے۔
الیکس شوئی نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک خشک جھیل میں یہ ویڈیو عکسبند کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الیکس شوئی اپنی لیمبرگنی میں نیچے جا رہا ہوتا ہے اور اوپر اڑتے ہوئے ہیلی کاپٹر سے اس کی کار پر آتش بازی ہو رہی ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق الیکس شوئی پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں، اگر ثابت ہو گئے تو قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے 10سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔