Sunday, December 29, 2024
ہومWorldہیٹی کے وزیراعظم نے جرائم پیشہ گروہوں کے آگے ہتھیار ڈال دیئےاستعفیٰ...

ہیٹی کے وزیراعظم نے جرائم پیشہ گروہوں کے آگے ہتھیار ڈال دیئےاستعفیٰ دیدیا



پورٹ او پرنس(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے دارالحکومت میں جرائم پیشہ گروہوں کے قابض ہونے، بڑھتے ہوئے علاقائی تنازعات اور عالمی دباﺅکے باعث عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب مسلح گروہوں کے حملے کے نتیجے میں جیلوں سے فرار ہونے والے 3 ہزار 700 مجرموں نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دارالحکومت کے 80 فیصد علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔
دارالحکومت پر قبضے کے بعد ان جرائم پیشہ گروہوں نے وزیر اعظم ایریل ہنری سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جس پر امریکا سمیت دیگر ممالک نے تصفیے کے لئے کوششوں کا آغاز کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران مسلح گروہوں کی جانب سے جیلوں پر حملے اور ساڑھے تین ہزار سے زائد خطرناک قیدیوں کے فرار کے بعد سے ہیٹی کی حکومت نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر رکھی تھی۔جس کے بعد سے ملک میں کشیدگی عروج پر تھی اور عالمی سطح پر بھی وزیراعظم ایریل ہنری پر مستعفی ہونے کے لئے دباﺅ ڈالا جا رہا تھا۔ امریکی رہنماﺅں نے بھی ان سے ملاقاتیں کی تھیں۔آج استعفے کے بعد ایک سینئر امریکی اہلکار نے مستعفی وزیراعظم کی جرائم پیشہ مسلح گروہوں سے حفاظت سے متعلق کہا کہ ایریل ہنری دارالحکومت میں رہنے یا کہیں اور جانے کے لئے آزاد ہیں۔
گیانا کے رہنما اور کیریبین کمیونٹی (CARICOM) کے صدر عرفان علی نے بتایا کہ ایک عبوری کونسل اور نگران وزیراعظم کی تقرری تک ایریل ہنری وزیراعظم کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ 74 سالہ ایریل ہنری پیشے کے اعتبار سے نیوروسرجن ہیں اور جولائی 2021 میں وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئے تھے جبکہ صدر کا عہدہ بھی اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں