Saturday, January 4, 2025
ہومWorldیاسین ملک کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی

یاسین ملک کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی



راولپنڈی ،سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک)جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پانچویں دن بھی جاری ہے اور بھوک ہڑتال کی وجہ سے ان کی طبیعت تیزی سے بگڑ رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد یاسین ملک 5 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں اور انہیں علاج معالجے کی سہولت سے بھی محروم رکھا جارہا ہے ۔ چئیرمین جےکے ایل ایف نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوجیوں کی طرف سے جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری نظربندوں کی طویل غیر قانونی قید کے خلاف احتجاج کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی۔وہ جیل میں اپنی طبیعت خراب ہونے کے باوجود اپنے مطالبات پر قائم ہیں جن میں تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی اور جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کا خاتمہ شامل ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں