Saturday, December 28, 2024
ہومWorldیواین جنرل اسمبلی :ہیٹی لیڈر نے گلاس کے بجائے پانی کا جگ...

یواین جنرل اسمبلی :ہیٹی لیڈر نے گلاس کے بجائے پانی کا جگ منہ کو لگا لیا



نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں ہیٹی کے لیڈر ایڈگارڈ لبلاں فِلس کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سربراہی اجلاس 24 ستمبر سے نیو یارک میں جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان اور نمائندے تقریر کررہے ہیں۔ 
جنرل اسمبلی اجلاس میں ہیٹی کے لیڈر ایڈگارڈ لبلاں فِلس جب جمعرات کو تقریر کرنے آئے تو انہوں نے اپنے خطاب کے دوران بے دھیانی میں گلاس کے بجائے پانی کا جگ اٹھا کر منہ کو لگا لیا جس سے پانی چھلک کر ان کے کپڑوں پر بھی گر گیا۔

 ہیٹی کی ٹرانزیشنل پریزیڈینشل کونسل کے سربراہ ایڈگارڈ لبلاں فِلس نے جب جگ سے پانی پیا تو انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا، جس کے بعد انہوں نے گلاس میں بھی پانی پیا، ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں