Sunday, December 29, 2024
ہومWorldیورپی یونین نے پاکستانیوں کو نئی فریب کاری سے خبردار کردیا

یورپی یونین نے پاکستانیوں کو نئی فریب کاری سے خبردار کردیا


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں یورپی یونین کے دفتر نے پاکستانی شہریوں کو ایک نئی فریب کاری سے خبردار کر دیا ہے، یورپین یونین کے دفتر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفارتی مشنز نے گوگل میپس میں رکن ممالک کے سفارت خانوں کے لئے جعلی اندراجات دیکھے ہیں، جن میں ویزا اور قونصلر اپوائنٹمنٹ کے بارے میں گمراہ کن معلومات بشمول جعلی ٹیلی فون نمبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجرمانہ تنظیموں کی طرف سے ایک سنگین فریب کاری ہے۔ یورپین دفتر نے پاکستانی شہریوں کو مطلع کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ یورپی یونین کا دفتر اس بات پر زور دینا چاہے گا کہ صرف یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفارت خانوں کی ویب سائٹس ہی متعلقہ ممالک کے تمام ویزا اور قونصلر مسائل کے لیے مستند معلومات اور رابطے کا ڈیٹا فراہم کرتی ہیں، نہ کہ گوگل میپس یا سفارت خانے کی دیگر ڈائریکٹریوں میں درج اندراجات۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں