Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldیونان میں حادثے کا شکار ہونیوالی کشتیوں میں کتنے پاکستانی سوارتھے؟ایتھنز میں...

یونان میں حادثے کا شکار ہونیوالی کشتیوں میں کتنے پاکستانی سوارتھے؟ایتھنز میں پاکستانی سفیر کا پریس کانفرنس میں بڑاانکشاف



ایتھنز(ڈیلی پاکستان آن لائن)یونان میں پاکستان کے سفیر عامر آفتاب قریشی نے کہاہے کہ لیبیا سے غیرقانونی طریقے سے جانے والی 5کشتیوں میں پاکستانی سوار تھے،کشتیوں کو حادثہ ضرورت سے زائدہ افراد سوار ہونےکی وجہ سے پیش آیا،کشتیوں پر 80سے زائد پاکستانی سوار تھے،لاپتہ پاکستانیوں میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

ایتھنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہاکہ جاں بحق پاکستانیوں کی لاشیں سفارتخانہ اپنے اخراجات پر پاکستان روانہ کرے گا، بنائی گئی کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہےکہ وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے،ان کاکہناتھا کہ متاثرہ کشتیوں میں پاکستانی بچے بھی تھے،بچوں کو باہر بھیجا جارہا  ہے یہ سنگین مسئلہ ہے،والدین سے درخواست ہےاپنے بچوں کو ایسے خطرناک سفر پر نہ بھیجیں، کتناافسوسناک ہےکہ یہ لوگ نامعلوم جگہ پرہزاروں فٹ گہرے سمندر میں ڈوب گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں