Thursday, December 26, 2024
ہومWorldیوٹیوب ویڈیو دیکھ کر لیب اٹینڈنٹ نے مریض کی ای سی جی...

یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر لیب اٹینڈنٹ نے مریض کی ای سی جی کر ڈالی



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتیوں کی یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر سرجریز، آپریشن انجام دینے کی مختلف ویڈیوز سامنے آچکی ہیں لیکن اب بھارت میں لوگ یوٹیوب کی مدد سے ای سی جی بھی کرنے لگ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور سے ایک شخص کی انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لیب اٹینڈنٹ کو یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر ایک مریض پر الیکٹرو کارڈیوگرام (ECG) اسکین کرتے دیکھا گیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیب اٹینڈنٹ ای سی جی کا طریقہ کار سیکھنے کے لیے یوٹیوب کے ٹیوٹوریل دیکھ رہا تھا، مریض نے اس شخص کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس کے بعد اس کے خلاف پولیس نے ایکشن کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض کے اہلخانہ لیب اٹینڈنٹ کے عمل پر اعتراض کر رہے ہیں اور اس کے غیر تجربہ کاری پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔

 مریض نے انکشاف کیا کہ لیب اٹینڈنٹ کے ساتھ ہسپتال کی نرس بھی ملوث ہیں۔مریض کے لواحقین کا کہنا تھا کہ بغیر کسی تربیت اور مناسب علم کے ای سی جی کرنا مریض کی جان کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ جس پر لڑکے نے کہا کہ اسپتال میں عملہ موجود نہیں جس کی وجہ سے اس کے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا۔

لیب اٹینڈنٹ نے مزید کہا کہ لیب ٹیکنیشن آج کل دیوالی کی چھٹیوں پر گیا ہوا ہے، میں نے ہر چیز کو اس کی صحیح جگہ پر نصب کر دیا ہے باقی کام یہ آٹو میٹک مشین خود کرے گی۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں