Saturday, December 28, 2024
ہومWorldیوکرین جنگ کی وجہ سے جرمنی کو کتنے سو ارب ڈالرز کا...

یوکرین جنگ کی وجہ سے جرمنی کو کتنے سو ارب ڈالرز کا نقصان ہو گیا ؟ جرمن انسٹی ٹیوٹ فار اکنامک ریسرچ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا



برلن (نیوز ڈیسک)یوکرین جنگ کی وجہ سے جرمنی کو  کتنے سو ارب ڈالرز کا نقصان ہو گیا ؟  اس حوالے سےجرمن انسٹی ٹیوٹ فار اکنامک ریسرچ  کے صدر نے اپنے انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ہے ۔جرمن انسٹی ٹیوٹ فار اکنامک ریسرچ کے صدر مارسیل فریتزشر کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے جرمنی کو 200 ارب یورو (216 ارب ڈالرز) سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ اس نقصان کی وجوہات میں سے ایک توانائی کی بڑھتی قیمتیں ہیں۔

“جنگ ” کے مطابق  انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ برسوں سے جرمنی کے صنعتی شعبے نے نسبتاً سستی روسی گیس کی وجہ سے ترقی کی ہے۔ تاہم روس کی یوکرین کیخلاف کارروائی کے بعد جرمن حکومت نے روس پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے روسی گیس خریدنا بند اور امریکہ سے مہنگی ترین گیس خریدنا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2 سال کی یوکرین جنگ کے بعد جرمنی کیلئے اقتصادی اخراجات واضح طور پر 200ارب یورو سے زیادہ ہیں۔ 2022 میں شرح نمو 2.5 فیصد کم رہی جس سے تقریباً 100 ارب یورو کا نقصان ہوا، 2023میں جرمن معیشت مزید سکڑ گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی نے کم آمدنی والے افراد کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور ان کا لائف سٹائل بری طرح متاثر ہوا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں