Saturday, January 4, 2025
ہومWorldیوکرین کا روسی سرزمین پر اب تک کا سب سے بڑامیزائل حملہ...

یوکرین کا روسی سرزمین پر اب تک کا سب سے بڑامیزائل حملہ 13 افراد ہلاک



کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین نے روس کے شہر بیلگوروڈ پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 10 مزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے روس پر بیلسٹک میزائل اور RM-70 ویمپائرراکٹس برسائے جن میں سے کچھ رہائشی عمارت پر لگے، حملے میں13 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے،حملے سے قبل سائرن بجنے کی وجہ سے متعدد رہائشی عمارت سے باہر نکل آئے تھے تاہم حملے کے وقت عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود تھے۔ امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 13 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 31 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔یہ جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کا روس پر سب سے بڑا حملہ ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں