Thursday, December 26, 2024
ہومWorldیوکرین کے خلاف جنگ میں 66 ہزار روسی فوجی ہلاک ہو چکے,رپورٹ

یوکرین کے خلاف جنگ میں 66 ہزار روسی فوجی ہلاک ہو چکے,رپورٹ



کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن)روس کی یوکرین کے خلاف اڑھائی برس سے جاری جنگ میں اب تک روسی فورسز کے 66 ہزار سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے نے آزاد روسی میڈیا آؤٹ لیٹ ’میڈیازونا‘ کے حوالے سے یہ اعداد و شمار رپورٹ کیے ہیں۔میڈیا زونا نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی روسی سروس کے ساتھ مل کر ہلاک ہونے والے فوجیوں کی فہرست سازی پر  کئی ماہ تک کام کیا۔
اپریل میں میڈیازونا نے کہا تھا کہ انہیں اس جنگ میں 50 ہزار سے زائد روسی فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں معلومات ملی ہیں۔
میڈیازونا نے سنیچر کو کہا ہے کہ ’30 اگست تک ہمیں 66 ہزار 471 ایسے فوجیوں کے ناموں کا پتا چلا ہے جو اس جنگ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔‘
گزشتہ چار ہفتوں میں روسی فوجیوں کی ہلاکتوں میں چار ہزار 600 کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ کوئی حتمی تعداد نہیں ہے کیونکہ ’بہت سے فوجیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں بتایا نہیں گیا ہے۔‘
میڈیازونا کے ساتھ منسلک ایک صحافی انستاسیا الیکسییوا نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان تازہ اعداد وشمار کا یوکرین کے کرسک کے علاقے میں حملے اور روسی کی مشرقی خطے میں پیش قدمی سے تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک تحقیقات جاری ہیں کیونکہ ہلاکتوں کی تفصیل مکمل طور پر جاری نہیں کی گئی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس جنگ کے دوران 172 ایسے افراد ہلاک ہوئے ہیں جو ریاست کے لیے بیگار کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں