Thursday, January 2, 2025
ہومWorldیوکرین گیس پائپ لائنز پر حملہ امریکی اجازت کے بغیر نہیں کر...

یوکرین گیس پائپ لائنز پر حملہ امریکی اجازت کے بغیر نہیں کر سکتا تھاروسی سفیر



کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں روسی سفیر اناتولی انتونوف کا کہنا ہے کہ یوکرین نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں پر حملہ امریکی اجازت کے بغیر نہیں کر سکتا تھا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ تمام ذمے داری اپنی یوکرینی کٹھ پتلیوں پر ڈالنا چاہتا ہے، روس نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں پر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں سزا دے گا۔ 
امریکی جریدے کے مطابق یوکرینی اعلیٰ فوجی کمانڈر نے گیس پائپ لائنوں پر 2022ء کے حملے کی منظوری دی تھی۔امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو بم باری نہ کرنے کی وارننگ بھی دی تھی۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر کے ترجمان نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں