Wednesday, December 25, 2024
ہومWorld10سالہ شہید فلسطینی بچی کی وصیت خط پڑھ کر ہر آنکھ اشک...

10سالہ شہید فلسطینی بچی کی وصیت خط پڑھ کر ہر آنکھ اشک بار



(24نیوز)  اسرائیلی بمباری سے غزہ میں شہید ہونے والی 10 سالہ راشا کی ایک ایسی وصیت سامنے آئی ہے جس نے پڑھنے والوں کو خون کے آنسو رُلادیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں فلسطینی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ راشا العریر اپنے11سالہ بھائی احمد سمیت غزہ شہر میں گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئی تھی،اہل خانہ کو رشا کی وصیت ملی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اس کی چیزیں رشتہ داروں میں تقسیم کردی جائیں،رشا نے ہاتھ سے لکھی ہوئی وصیت میں والدین سے کہا ہے کہ اگر وہ شہید ہوجائے تو نہ روئیں کیونکہ اُن کے رونے سے وہ تکلیف محسوس کرے گی۔

 رشا کی وصیت ہے کہ کپڑے ضرورت مندوں کو دے دیے جائیں اور کتابیں، کاپیاں اور کھلونے وغیرہ کزنز کو دے دیے جائیں، راشا نے  یہ بھی لکھا ہے کہ میرے بھائی احمد سے خفا مت ہوئیے گا،معصوم بچی کو کیا معلوم تھا کہ بھائی تو ساتھ ہی شہید ہوجائے گا، سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ وصیت جس نے بھی پڑھی ہے اس کی آنکھیں اشک بار ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا سے فوجی دستے اسلام آباد طلب ،پی ٹی آئی مظاہرین کو گھیرا ڈالنے کی تیاری





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں