Sunday, January 5, 2025
ہومWorld128 ملین ڈالرز ادا ئیگی کیلئے ٹوئٹر کے سابق ایگزیکٹوز کا ایلون...

128 ملین ڈالرز ادا ئیگی کیلئے ٹوئٹر کے سابق ایگزیکٹوز کا ایلون مسک پر مقدمہ



سان فرانسسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹوئٹر کے سابق ایگزیکٹوز نے ایکس کے مالک ایلون مسک پر مقدمہ کرتے ہوئے 128 ملین ڈالرز ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان چیف ایگزیکٹوز میں بھارت کے پراگ اگروال بھی شامل ہیں۔ اِن اعلیٰ افسروں کا کہنا ہے کہ 2022 میں ایلون مسک نے کمپنی کا اختیار سنبھالا تو وہ ملازمتوں سے محروم ہوگئے۔مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایلون مسک نے انہیں بغیر کسی وجہ کے نوکری سے نکال دیا، پھر جعلی وجوہات بنائیں اور اپنے فیصلے کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی مختلف کمپنیوں کے ملازمین کو نوکریاں دیں۔مقدمے میں مطالبہ کیا گیا کہ ایلون مسک ہرجانے کے طور پر 128 ملین ڈالرز ادا کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں