Tuesday, January 7, 2025
ہومWorld15 سے 21 فروری تک سعودی عرب میں19 ہزار غیر قانونی تارکین...

15 سے 21 فروری تک سعودی عرب میں19 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار 9 ہزار بے دخل



جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کی پولیس نے ایک ہفتے میں 19 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار جبکہ 9 ہزار کو بے دخل کر دیا ہے۔
“ہم نیوز” کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت داخلہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 15 سے 21 فروری تک مجموعی طور پر 11 ہزار897 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 254 کو سرحدی امن قانون اور 3 ہزار280 تارکین کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا۔مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کے الزام میں 971 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں سے 39 فیصد کا تعلق یمن، 57 فیصد ایتھوپین اور 4 فیصد کا دیگر ملکوں سے ہے۔
علاوہ ازیں 36 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے مملکت سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے۔ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 15 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لئے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں