Saturday, January 4, 2025
ہومWorld16ویں منزل سے گرنے والا بچہ معجزاتی طور پر بچ گیا

16ویں منزل سے گرنے والا بچہ معجزاتی طور پر بچ گیا



اوبر ویلیرز(ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس میں اوبر ویلیئرز سے تعلق رکھنے والا 4 سالہ بچہ 16ویں منزل سے گرنے کے بعد بھی حیرت انگیز طور پر بچ گیا۔ 
4 سالہ اینزو 16ویں منزل پر بنے اپنے اپارٹمنٹ سے 43 میٹر گرنے سے معجزانہ طور پر بچ گیا جس میں صرف ایک خروںچ آئی تاہم کوئی فریکچر نہیں تھا۔یہ غیر معمولی واقعہ وسطی فرانس کے اوبر ویلیئرز میں ایک بلند و بالا اپارٹمنٹ کمپلیکس میں پیش آیا۔ 

اینزو، ایک 4 سالہ لڑکا جس کی آٹزم کی تشخیص ہوئی تھی اپنے کمرے میں تھا جب اس کے والد نے اسے روتے ہوئے سنا۔

حسب معمول اس نے اپنے بیٹے کو چیک کرنے اور اسے پرسکون کرنے کے لیے جلدی کی لیکن جب اس نے اینزو کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اسے احساس ہوا کہ دروازہ بند ہے۔

ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ والدین کا خدشہ ہے کہ ہوسکتا ہے لڑکے نے غلطی سے خود کو اندر سے بند کر لیا ہو جس کی وجہ سے وہ گھبرا گیا ہوا۔

جب والد دروازہ توڑنے میں کامیاب ہوئے تو اینزو کا رونا بند ہو چکا تھا اور کمرہ خالی تھا۔ کھڑکی کھلی دیکھ کر والد میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ جب دونوں نے جھانک کر دیکھا تو انہیں نیچے اینزو زمین پر گرا ہوا ملا تاہم زندہ حالت میں تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں