میساچوسیٹس(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں ایک شخص نے دو دہائیوں سے مسلسل ہندسوں کا سیٹ استعمال کرتے ہوئے بالآخر 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
امریکی ریاست میساچوسیٹس کے علاقے بلیک اسٹون سے تعلق رکھنے والے تھامس اینسکو نے لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ جو ہندسے انہوں نے اپنے میگا ملین ٹکٹ کے لیے استعمال کیے ان کے لیے بہت جانے پہچانے تھے۔تھامس اینسکو نے بتایا کہ وہ ان ہی ہندسوں سے گزشتہ 20 سال سے لاٹری میں قسمت آزما رہے ہیں۔ یہ ہندسے ان کی سالگرہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
تھامس اپنے ہمراہ اپنی ایلیہ کو لاٹری ہیڈکوارٹرز لے کر گئے۔ ان کی اہلیہ 20 برس قبل اپنی علیحدہ لاٹری جیت چکی ہیں۔لاٹری کے فاتح کا کہنا تھا کہ وہ یہ پیسے اپنے بچوں اور ان کے بچوں کی مدد کے لیے استعمال کریں گے۔