Wednesday, December 25, 2024
ہومWorld7ماہ کی حاملہ خاتون کی بطور ایتھلیٹ اولمپک میں شرکت

7ماہ کی حاملہ خاتون کی بطور ایتھلیٹ اولمپک میں شرکت



(24 نیوز) ایک قول کافی مشہور ہے کہ ’محنت میں ہی انسان کی عظمت ہے ‘ جسے سچ ثابت کر دکھایا ہے ، مصری شمشیر زنی خاتون کھلاڑی نے جنہوں 7 ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود پیرس اولمپکس میں شرکت کی ۔

جی ہاں ، مصر سے تعلق رکھنےوالی فینسنگ پلیئر ’ندا حافظ ‘نے 7 ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود  پیرس اولمپکس میں شرکت کر کے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے ، سماجی رابطوں کی سائیٹ انسٹا گرام پر جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ندا حافظ نے لکھا کہ اولمپکس مقابلے میں لوگوں کو ہم دو لوگ مقابلہ کرتے نظر آئے لیکن ہم تین تھے، میں میرا بچہ اور میری حریف ، ندا حافظ  نے مزید لکھا کہ  میر ے بچے نے جسمانی اور جذباتی طور پر بہت سے مشکل چیلنجز کا سامنا کیا ہے ،حمل کا سفر مشکل ہے، لیکن زندگی اور کھیلوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے لڑنا مشکل سے کم نہیں تھا، حالانکہ یہ قابل قدر ہے۔

ندا حافظ راؤنڈ 16 میں جنوبی کوریا کی قومی ٹیم کی کھلاڑی ہیونگ جون سے 7-15 کے اسکور سے ہار گئیں، جس کے بعد وہ راؤنڈ آف 16 سے پیرس اولمپکس چھوڑ گئیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں