اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے نے بیرون ملک سے سنگین جرائم میں مطلوب 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے متحدہ عرب امارات سے سنگین جرائم میں مطلوب 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، حکام کے مطابق پولیس کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی۔