Sunday, December 29, 2024
ہومWorldآذربائیجان کے مسافر طیارے کو حادثے سے متعلق روسی ایوی ایشن کا...

آذربائیجان کے مسافر طیارے کو حادثے سے متعلق روسی ایوی ایشن کا بیان بھی سامنے آگیا



ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)آذربائیجان کے مسافر طیارے کے قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گرنے کے حادثے سے متعلق روسی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے طیارے نے گہری دھند اور یوکرینی ڈرون الرٹ کی وجہ سے اپنا راستہ بدلا۔ 

روسی ایوی ایشن کے مطابق طیارے نے گہری دھند اور یوکرینی ڈرون حملے کے مقامی الرٹ پر راستہ بدلنےکا فیصلہ کیا۔روسی ایوی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ پائلٹ کو دیگر ہوائی اڈوں کا انتخاب دیا گیا تھا لیکن اس نے قازقستان کے اکتاؤ شہر کا انتخاب کیا۔ روسی ایوی ایشن کے مطابق طیارہ حادثے کی تحقیقات میں تعاون کریں گے۔واضح رہے کہ 25 دسمبر کو آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 39 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے تھے، طیارے میں عملے سمیت 67 افراد موجود تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں