Monday, January 6, 2025
ہومWorldآزاد فلسطین کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتاوزیراعظم...

آزاد فلسطین کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتاوزیراعظم شہبازشریف



نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ وقت آ گیا ہے سب اکٹھے ہو کر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں،اقوام عالم فلسطین کی آزادریاست کی تشکیل یقینی بنائیں،آزاد فلسطین کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور فلسطین کے صدر کی ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔نیویارک میں فلسطینی صدرکے ہمراہ میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ فلسطینی عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہیں،اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور بربریت کا مظاہرہ کررہا ہے،فلسطینیوں پر مظالم اور بربریت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،پاکستانی عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ایک سال کے دوران 41ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیاگیا،صیہونی فورسز نے شہر، دیہات، ہسپتال ،سکول اور بنیادی ڈھانچہ مکمل تباہ کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ تاریخ نے ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی جو فلسطین میں کی گئی،وقت آ گیا ہے سب اکٹھے ہو کر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں،ان کاکہناتھا کہ اقوام عالم فلسطین کی آزادریاست کی تشکیل یقینی بنائیں،آزاد فلسطین کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا،فلسطین معاملے کو طوالت دی گئی تو دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔فلسطینی بھائیوں کی قربانیاں، صبر واستقامت رائیگاں نہیں جائیگی،وقت آئے گا آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہوگا۔

فلسطینی صدرمحمود عباس کاکہناتھا کہ پاکستان ابتدائی دور 1948سے پہلے سے فلسطین کیساتھ کھڑا ہے،پاکستان نے جتنا ممکن ہوا فلسطنی بھائیوں کی مدد کی،عالمی برادری کے سامنے بھی پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی مکمل حمایت کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں