Friday, December 27, 2024
ہومWorldاسرائیل نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ غزہ سے فوج...

اسرائیل نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ غزہ سے فوج نہیں نکالے گا


اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ  اب حماس کی کوئی حکومت نہیں ہوگی اور نہ ہی حماس کی فوج اور اس لڑائی کے بعد ایک نئی حقیقت سامنے آئے گی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بدھ کو کہا کہ ان کے فوجی غزہ میں تعینات رہیں گے اور فلسطینی سرزمین پر “سیکیورٹی کنٹرول” برقرار رکھیں گے۔ ان کے اس بیان کی وجہ سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے لیے جاری مذاکرات کی کامیابی مشکوک ہو گئی ہے۔

غزہ-مصر سرحد پر بفر زون کا دورہ کرنے والے کاٹز نے کہا، “غزہ میں سیکیورٹی کا کنٹرول اسرائیل ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف) کے ہاتھ میں رہے گا۔”انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز غزہ کی پٹی کے اندر “سیکیورٹی زونز، بفر زونز اور کنٹرول پوزیشنز” میں رہیں گی ۔” کاٹز نے کہا کہ “حماس کی کوئی حکومت نہیں ہوگی اور نہ ہی حماس کی کوئی فوج  اور اس  جاری لڑائی کے بعد ایک نئی حقیقت سامنے آئے گی۔”

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر اور حماس نے ایک دوسرے پر غزہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں تاخیر کا الزام لگایا تھا۔ قطر اور مصر کی ثالثی میں دوحہ میں ہونے والی بات چیت کے بعد حماس نے کہا کہ مذاکرات میں “اہم پیش رفت” ہوئی ہے، لیکن اسرائیل نے “غزہ سے فوج کے انخلاء، جنگ بندی، اور قیدیوں اور بے گھر افراد کی واپسی کے لیے نئی شرائط پیش کی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں