Thursday, December 26, 2024
ہومWorldاسرائیل کا ایران پر جوابی حملہ انتہائی حساس امریکی معلومات لیک

اسرائیل کا ایران پر جوابی حملہ انتہائی حساس امریکی معلومات لیک



(ویب ڈیسک)اسرائیل کے ایران پر ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ امریکی معلومات لیک ہو گئیں جس پر امریکا نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خفیہ معلومات جمعہ کے روز “مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر” نامی ایک ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شائع ہوئیں جس کے بعد آن لائن گردش کرنا شروع ہو گئیں۔
اعلیٰ امریکی عہدیدار نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ لیک “بہت ہی تشویشناک” ہے، یہ وہ خفیہ دستاویزات ہیں جو امریکا کے علاوہ صرف آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا دیکھ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ دستاویزات اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاریوں کی تفصیل فراہم کرتی ہیں، دستاویزات میں منصوبے میں اسرائیل کے ہتھیاروں کی نقل و حمل شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئینی ترمیم پر ووٹنگ کا عمل،پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

امریکی عہدیدار نے اس حوالے سے مزید کہا کہ یہ دستاویزات پینٹاگون کی ملکیت ہے جو قومی سلامتی کے منصوبے سے منسوب ہے، تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ پینٹاگون کی مبینہ دستاویزات تک کس کی رسائی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں