Saturday, December 28, 2024
ہومWorldالبانوی وزیر اعظم نے امریکا کو شیطان قراردیدیا

البانوی وزیر اعظم نے امریکا کو شیطان قراردیدیا



(24 نیوز)البانوی وزیر اعظم نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی موجودگی میں امریکا کو شیطان قرار دے دیا۔

البانیا کے وزیر اعظم ایڈی راما نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی موجودگی میں امریکا کو شیطان قرار دے دیا، امریکی وزیر خارجہ کےساتھ پریس کانفرنس میں ایڈی راما میں کہنا تھا کہ دنیا میں اس وقت تین بڑے شیطان ہیں، جن میں امریکی سامراج، روس کا سماجی سامراج اور یہودی صیہونیت شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنائے تو اسرائیل کو امریکا مراعات دے گا،رپورٹ کے مطابق اسرائیل پر واضح کیا گیا ہے کہ اگر وہ اہداف اے، بی، سی کو نشانہ نہ بنائے اور مخصوص اہداف کو نشانہ بنائے تو امریکا اسے مراعات دے گا۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایران میں قابل قبول اہداف نشانہ بنانے پر اسرائیل کو سفارتی تحفظ اور فوجی پیکج بھی دیا جائے گا،اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی پیشکش پر اسرائیلی حکام نے جواب دیا ہے کہ ہم امریکا کی بات کو اہمیت دیتے ہیں اور انہیں سنتے ہیں تاہم ہم اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کیلئے جو ممکن ہوا وہ کر گزرنے کیلئے تیار ہیں۔

ضرورپڑھیں:میانوالی :سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کی جانب سے اسرائیلی اہداف کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ایرانی حملے کے بعد امریکا نے اسرائیل کے ساتھ اسرائیلی حملے کے ممکنہ ایرانی اہداف سے متعلق اسرائیلی حکام سے بات چیت شروع کردی تھی اور اس سلسلے میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے چیف جنرل مائیکل کوریلا اس وقت بھی اسرائیل میں موجود ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں