Saturday, January 4, 2025
ہومWorldامریکا نے پاکستان کی حمایت کر دی

امریکا نے پاکستان کی حمایت کر دی


(انور عباس)ترجمان امریکی سفارتخانہ جوناتھن لالئی نے کہا ہے کہ امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردحملوں پر امریکی سفارتخانہ کے ترجمان جوناتھن لالئی کا بیان بھی سامنے آگیا،ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امریکہ گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے,ان میں سیکورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا, موسٰی خیل میں23 معصوم شہریوں کو قتل کر دیا گیا ، اپنے بیان میں جوناتھن لالئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دل گزشتہ روز کے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور پیاروں کے لیے غمزدہ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج کو کسی صورت انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، وزیر اعظم شہباز شریف





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں