Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldامریکا، 2024ء میں بے گھر افراد کی شرح میں 18 فیصد اضافہ

امریکا، 2024ء میں بے گھر افراد کی شرح میں 18 فیصد اضافہ


کراچی(نیوزڈیسک)2024ء میں امریکا میں بے گھر افراد کی تعداد 7 لاکھ 71 ہزار ہو گئی ہے۔امریکی ادارہ برائے ہاؤسنگ اور اربن ڈیولپمنٹ (HUD) کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں چھت سے محروم آبادی میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 18 فیصد اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ماہرین کے مطابق امریکا میں سستی رہائش کے مواقع نہ ملنے کی وجہ سے اس شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 7 لاکھ 71 ہزار افراد ملک میں بے گھر ہیں۔ادارے کے مطابق یہ اب تک کے سب سے زیادہ اعداد و شمار ہیں، بہت سارے افراد عارضی محفوظ پناہ گاہوں میں مقیم ہیں، جنہیں کسی صورت میں گھر نہیں کہا جا سکتا۔مسلسل کم ہوتی آمدنی کم آمدنی والے افراد پر سخت اثرات ڈال رہی ہے۔کم قیمت گھروں کی کمی، مہنگائی میں مسلسل اضافہ، اجرتوں کا نہ بڑھنا، نسل پرستی کا حامل نظام اور مناسب قیمت میں گھروں کی فراہمی میں کمی جیسے عوامل اس حوالے سے مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں