Saturday, December 28, 2024
ہومWorldامریکہ بچوں اور خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنانے والا بھارتی ڈاکٹر گرفتار

امریکہ بچوں اور خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنانے والا بھارتی ڈاکٹر گرفتار



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں خفیہ کیمروں کی مدد سے بچوں اور خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنانے کے الزام میں40 سالہ بھارتی ڈاکٹر کو  حراست میں لےلیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مذکورہ ڈاکٹر کی اہلیہ نے اپنے شوہر کا بھانڈا پھوڑا اور پولیس کو اس ہولناک جرم سے متعلق آگاہ کیا تھا۔پولیس نے اہلیہ کی اطلاع پرعمیر اعجاز نامی ڈاکٹر کے کلینک، باتھ روم، چینج روم اور یہاں تک کہ گھر کے مختلف حصوں سے خفیہ کیمرے برآمد کرلیے۔ان کیمروں سے بچوں اور خواتین کے کپڑے تبدیل کرنے کےدوران سینکڑوں تصاویر اور ویڈیوز بنائی گئی تھیں جو ڈاکٹر کے کمپیوٹر اور موبائل میں موجود تھیں۔پولیس کا کہناہے کہ ڈاکٹر نے متعدد خواتین مریضوں کے ساتھ بے ہوشی یا گہری نیند کی حالت میں جنسی زیادتی کی کوشش بھی کی۔ڈاکٹر عمیر اعجاز کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے کمپیوٹر، فون اور 15 سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پڑتال کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہارڈ ڈسک میں 13 ہزار سے زائد ویڈیوز ہیں اور ہوسکتا ہے کہ اس نے کلاؤڈ اسٹوریج میں بھی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہوں۔ڈاکٹر عمیر اعجاز پر بچوں سے جنسی زیادتی اور خواتین کی بے لباس تصویر کھینچنے کے 4 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں