Saturday, January 4, 2025
ہومWorldامریکی صدر بھارتی وزیراعظم کا تقریب میں تعارف کروانا بھول گئے

امریکی صدر بھارتی وزیراعظم کا تقریب میں تعارف کروانا بھول گئے



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا تقریب کے دوران تعارف کروانا بھول گئے۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی 3 روزہ دورے پر گزشتہ روز امریکا پہنچے  تھے جہاں صدر جو بائیڈن نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی تو اس دوران وہ بھارتی وزیراعظم کا تعارف کروانا ہی بھول گئے۔

 امریکی صدر جو بائیڈن کو  کواڈ لیڈرز سمٹ کی پریس کانفرنس میں نریندر مودی کو اسٹیج پر بلانا تھا لیکن وہ الجھن کا شکار ہوگئے اور نہیں جانتے تھے کہ تین سربراہان حکومت میں سے کسے متعارف کروانا ہے۔

81 سالہ جو بائیڈن نے کہا کہ ’آپ سب کا شکریہ۔۔۔ اور اب میں کس کا تعارف کروانے والا ہوں؟ کون اگلا ہے؟‘

ان کی گھبراہٹ کو دیکھتے ہوئے عملے کے ایک فرد نے جو بائیڈن کو بتایا کہ نریندر مودی بھارت کے وزیراعظم ہیں، جس کے فوراً بعد ہی بھارتی وزیراعظم نے اسٹیج پر آکر امریکی صدر سے ہاتھ ملایا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں