Sunday, January 5, 2025
ہومWorldانتخابات میں بدترین شکست کے بعد معروف بھارتی سیاستدان نے سیاست چھوڑ...

انتخابات میں بدترین شکست کے بعد معروف بھارتی سیاستدان نے سیاست چھوڑ دی



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اُڑیسہ کے سابق وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک کے قریبی ”بیجو جنتا دل“ (بی جے ڈی) رہنما وی کے پانڈین نے فعال سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں بی جے ڈی کی بدتریبن شکست کے بعد پارٹی سپریمو نوین پٹنائک کے قریبی وی کے پانڈین نے فعال سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا، اور جذباتی ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق  ”بیجو جنتا دل“ کو لوک سبھا انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، اڑیسہ اسمبلی انتخابات میں نوین پٹنائک کو بھی بڑا جھٹکا لگا، انہیں تقریباً ڈھائی دہائیوں میں پہلی بار سیاست میں ایسی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بی جے ڈی لیڈر نے فعال سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب میں نے فعال سیاست سے خود کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سفر کے دوران اگر میں نے کسی کو تکلیف پہنچائی ہے تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ میں یہ بھی معافی مانگنا چاہتا ہوں کہ اگر اس انتخابی مہم میں میرے ذریعہ دیے گئے بیانیے سے بی جے ڈی کو کوئی نقصان پہنچا ہے یا اس کی وجہ سے پارٹی ہار گئی ہے۔تمل ناڈو میں پیدا ہوئے وی کے پانڈین آئی اے ایس رہ چکے ہیں۔ اس کے باوجود انہوں نے اڑیسہ کی سیاست میں اپنی پہچان بنائی۔

یادرہے کہ سابق آئی اے ایس افسر پانڈین کا شمار نوین پٹنائک کے سروس کے وقت سے ہی ان کے قریبیوں میں کیا جاتا ہے۔وی کے پانڈین اڑیسہ کیڈر کے 2000 بیچ کے آئی اے ایس افسر تھے۔ ان کی پہلی پوسٹنگ سال 2002 میں کالاہانڈی میں ہوئی تھی۔وی کے پانڈین کے نوین پٹنائک کی گڈبک میں آنے کی شروعات 2007 میں شروع ہوئی تھی۔

وی کے پانڈین کو گنجام ضلع کا کلکٹر بنایا گیا تھا۔ گنجام نوین پٹنائک کا آبائی ضلع بھی ہے۔ اس کے بعد پانڈین کا شمار پٹنائک کے بھروسہ مند افسروں میں ہونے لگا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں