Thursday, December 26, 2024
ہومWorldانٹرنیٹ پر ایک لڑکی کی فحش تصاویر اور ویڈیوز خرید کر دیکھنے...

انٹرنیٹ پر ایک لڑکی کی فحش تصاویر اور ویڈیوز خرید کر دیکھنے والا شخص پھر ایسا انکشاف کہ خود کو ہی ماہر نفسیات کے پاس جانا پڑگیا



اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک) ناروے میں انٹرنیٹ سے ایک لڑکی کی فحش ویڈیوز اور تصاویر خرید کر دیکھنے والے ایک آدمی پر اس قبیح عمل کے متعلق ایک ایسی بات منکشف ہوئی کہ وہ علاج کے لیے ماہر نفسیات کے پاس جا پہنچا۔ میل آن لائن کے مطابق ناروے کی ماہر نفسیات ٹون ہالڈورسین نے اس شخص کی کہانی سناتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ بالغوں کی ویب سائٹ’اونلی فینز‘ (OnlyFans)پر ماہانہ سبسکرپشن فیس ادا کرکے ایک فحش ماڈل کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھتا تھا۔
ایک روز اس آدمی کو علم ہوا کہ وہ جس لڑکی کی فحش تصاویر اور ویڈیوز دیکھ رہا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ اس کی اپنی 23سالہ بیٹی ہے۔ یہ انکشاف ہونے پر آدمی شدید ڈپریشن کا شکار ہو گیا اور اسے خودکشی کے خیالات آنے لگے۔ ڈاکٹر ٹونی ہالڈورسین کہتی ہیں کہ اس واقعے نے اس شخص کی زندگی یکسر تباہ کرکے رکھ دی تھی۔ اسے جب بھی خیال آتا کہ وہ اپنی ہی بیٹی کے متعلق گھٹیا جنسی خیالات رکھتا رہا ہے، وہ خودکشی کرنے کا سوچتا۔ اس ڈپریشن کی وجہ سے وہ جسمانی طور پر بھی بیمار رہنے لگا تھا۔تاہم کونسلنگ کے کئی سیشنز کے بعد اب وہ کافی بہتر محسوس کرنے لگا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں