Saturday, January 4, 2025
ہومWorldایران اپنے اقتدار اعلیٰ پر کسی حملے کے خلاف دفاع کے لئے...

ایران اپنے اقتدار اعلیٰ پر کسی حملے کے خلاف دفاع کے لئے تیار ہےِ، ایرانی سفیر


  • ایران “جنگ یا کشیدگی” کا خواہاں نہیں ہے لیکن وہ ” سیلف ڈیفینس کے اپنے جائز حق کو بین الاقوامی قانون کے مطابق بھر پور طریقے سے استعمال کرے گا۔ اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے کی تقریر
  • سلامتی کونسل کو اپنے جائز ردعمل سے آگاہ کریں گے۔ ایران
  • انہوں نے کہا، “لبنان ایک انسانی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، اور عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اس تباہی کو بد تر ہونے سے روکے۔
  • اسرائیلی ردعمل مہلک، درست نشانے پر اور حیران کن ہوگا۔ اسرائیلی وزیر دفاع
  • “ہم جنگ نہیں چاہتے” لیکن “ہم اس سے خوفزدہ نہیں ہیں اور ہم کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار رہیں گے۔” ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

ایران نے کہا ہےکہ وہ اس صورت میں ” اپنے اقتدار اعلی کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے” اگر اس کا کٹر دشمن اسرائیل اس پر حملہ کرتا ہے۔جیسا کہ اس نے تقریباً 200 میزائلوں کے ایرانی حملے کے جواب میں ایسا کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اسلامی جمہوریہ نے اپنے دو قریبی اتحادیوں، حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کے ساتھ ایک ایرانی جنرل کی ہلاکت کے خلاف جوابی کارروائی میں یکم اکتوبر کو اسرائیل پر میزائل داغے تھے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اس ہفتے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ان کے ملک کا ردعمل “مہلک، درست نشانے پر اور حیران کن” ہوگا۔

جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے، امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ “اپنے اہم مفادات اور سلامتی کو ہدف بنانے والی کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ایران “جنگ یا کشیدگی” کا خواہاں نہیں ہے لیکن وہ “اپنے دفاع کے جائز حق کو بین الاقوامی قانون کے مطابق بھر پور طریقے سے استعمال کرے گا اور سلامتی کونسل کو اپنے جائز ردعمل سے آگاہ کرے گا۔”

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نیو یارک میں سلامتی کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ، فوٹو اے پی 2 اکتوبر 2024

اس دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کو الجزیرہ عربی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ “ہم جنگ نہیں چاہتے” لیکن “ہم اس سے خوفزدہ نہیں ہیں اور ہم کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار رہیں گے۔”

یہ انتباہ اسرائیل اور ایران کے اتحادی فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان جنگ کے پس منظر میں سامنے آئے ہیں جو ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے اور حالیہ ہفتوں میں لبنان کو شامل کرنے کے لیے اس میں توسیع کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے ایراوانی نے کہا، “لبنان ایک انسانی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، اور عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اس تباہی کو مزید بد تر ہونے کی اجازت نہ دے۔”

اس رپورٹ کا مواد اے ایف پی سے لیا گیا ہے ۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں