Saturday, January 4, 2025
ہومWorldایران میں پولیس قافلے پر حملہ 5 افسران جاں بحق

ایران میں پولیس قافلے پر حملہ 5 افسران جاں بحق



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان میں پولیس قافلےپر حملے میں 5 افسران مارے گئےاور ایک زخمی ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایران کی سرکاری ٹی وی نے رپورٹ میں بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس کی کاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حملے کی ذمہ داری جیش العدل نے قبول کی ہے جبکہ پولیس پر حملے کا واقعہ اسی خطے میں چند روز قبل پاسداران انقلاب کے مرکز پر حملے کے نتیجے میں 11 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔ایرانی خبرایجنسی تسنیم نے بتایا کہ پولیس افسران ایک ملزم کو لے کر واپس آرہے تھے جو گزشتہ ماہ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس افسر کے قتل میں ملوث تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں