Saturday, December 28, 2024
ہومWorldایک ہی وقت میں 7 مردوں سے معاشقہ کرنے والی خاتون

ایک ہی وقت میں 7 مردوں سے معاشقہ کرنے والی خاتون



بوگوٹا (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

آج نیوز کے مطابق  حال ہی میں کولمبیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے، جن کا سارا خرچہ ان کے ساتوں بوائے فرینڈ اٹھا رہے ہیں، شہر برانکوائلا سے تعلق رکھنے والی خاتون لینا نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی خوب سمیٹ لی ہے، کیونکہ ان کے 7 بوائے فرینڈ ان کی ہر خواہش کو پوری کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مقامی میڈیا اوڈیٹی سینٹرل کے مطابق لینا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بزرگ مردوں کے ساتھ ہی تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں، کیونکہ ماضی میں ان کے ریلیشن شپ ناکام رہے۔لینا کا بزرگ بوائے فرینڈز رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے معاشی حالات انہیں کئی بوائے فرینڈ رکھنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

لینا کا بتانا تھا کہ وہ نوجوانوں کے ساتھ بھی ریلیشن شپ میں رہ چکی ہیں، تاہم وہ کامیاب نہ ہوئے، جس کے بعد لینا نے طے کیا کہ اب وہ صرف پنشن لینے والے افراد سے ہی تعلقات قائم کرے گی۔لینا کا ماننا تھا کہ بزرگ افراد اس کی جانب زیادہ مائل ہو رہے ہیں، جس کے بعد لینا نے بھی فلرٹنگ شروع کر دی، ایک وائرل ویڈیو میں لینا کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام تجربات کے بعد مجھے یہ اندازہ ہوا کہ بزرگ آپ کے بولنے سے قبل ہی آپ کی ہر خواہش کو پورا کرتے ہیں کیونکہ انہیں اس عمر میں اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی دوسری خاتون انہیں نہیں مل پائے گی، بزرگ افراد ہمیشہ خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق لینا کے بوائے فرینڈز میں کارلوس، سمن، جیسس، پابلو، مینوئیل سمیت 2 مزید افراد شامل ہیں۔ تمام بزرگ افراد پنشنرز ہیں، حیرت انگیز طور پر تمام ایک دوسرے کو جانتے بھی ہیں جبکہ تمام بوائے فرینڈز لینا کو لانڈری، کوکنگ، صفائی ستھرائی جیسے کاموں میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں