Thursday, December 26, 2024
ہومWorldبرطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کو شکست دے دی 

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کو شکست دے دی 



(ویب ڈیسک) برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کو شکست دے دی اوران کی کیموتھراپی مکمل ہوچکی ہے۔

برطانوی ذرائع کے مطابق شہزادی نے اپنے علاج اورصحت پراظہاراطمینان کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سال انتہائی سخت تھا، جب زندگی چند لمحوں میں بدل گئی تھی۔

کیٹ مڈلٹن نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ بہت جلد عوامی مصروفیات کا آغاز کریں گی۔

انہوں نے دوران علاج نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں سے اظہارتشکرکرتے ہوئے اپنے شوہرشہزادہ ولیم اوربچوں کے ساتھ فلمائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

شاہی محل کے مطابق شہزادی کے کینسر سے مکمل صحت یاب ہونے پر کچھ نہیں کہہ سکتےہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں