Sunday, December 29, 2024
ہومWorldبرطانیہ کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پرسائبر حملے

برطانیہ کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پرسائبر حملے



(ویب ڈیسک)برطانیہ کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پرسائبر حملے کئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سائبرحملوں میں ریلوے اسٹیشنوں کے وائی فائی ہیک کرکے یورپ پردہشت گرد حملے کا پیغام چلایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ اسٹیشنوں میں لندن،ہیوسٹن، مانچسٹر، پکاڈلی ، برمنگھم نیواسٹریٹ اور گلاسگو سینٹرل بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیشنوں پر وائی فائی سے مسافر لاگ اِن ہوئے تو اسکرین پر یورپ میں دہشت گرد حملے کی اطلاع ملی جس کے بعد متاثرہ اسٹیشنوں پر وائی فائی بند کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لندن میں نیشنل ہیلتھ سروس پر بھی سائبر حملے کیے جاچکے ہیں جس کے بعد ہسپتالوں میں آپریشن،خون کے نمونوں کے ٹیسٹوں سمیت مختلف پروسیجرزبھی ملتوی کردیئے گئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں