Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldبرف سے ڈھکا دنیا کا سرد ترین خطہ سرسبز ہونے لگا

برف سے ڈھکا دنیا کا سرد ترین خطہ سرسبز ہونے لگا



(ویب ڈیسک)حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کا سرد ترین براعظم انٹارکٹیکا سرسبز ہوتا جارہا ہے۔

برطانوی انٹارکٹک سروے اور ایکسیٹر اینڈ ہرٹ فورڈ شائر یونیورسٹیز کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انٹارکٹک تیزی سے سر سبز ہو رہا ہے۔

انٹارکٹک جزیرہ نما پر ہریالی 1986 میں 1.1 مربع میل سے زیادہ ہو کر 2021 میں تقریباً 14.3 مربع میل ہو گئی ہے۔

 مطالعہ بتاتا ہے کہ انٹارکٹیکا میں پچھلے 60 سالوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مغربی انٹارکٹک اور انٹارکٹک جزیرہ نما خطوں میں گرمی کی شرح سب سے زیادہ پائی گئی جبکہ عالمی اوسط درجہ حرارت سے یہ اضافہ کہیں زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔

نیچر جیو سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 1986 سے 2021 کے مکمل مطالعے کی مدت کے مقابلے میں 2016 سے 2021 کے دوران انٹارکٹکا میں سبزہ زاری کے رجحان میں 30 فیصد سے زیادہ تیزی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ سٹوری یا سٹیٹس میں دوسروں کو مینشن کرنے کا فیچر پیش





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں