Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldبنگلہ دیش شیخ حسینہ کی ہندوستان سے حوالگی کا مطالبہ کرے گا

بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی ہندوستان سے حوالگی کا مطالبہ کرے گا


شیخ حسینہ کی سربراہی میں عوامی لیگ کی حکومت 5 اگست کو اس وقت گرائی گئی جب نوکریوں کے کوٹہ سسٹم میں امتیازی سلوک کے خلاف طلبہ کی تحریک ایک بڑے عوامی بغاوت میں بدل گئی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے۔ شیخ حسینہ رواں برس اگست میں عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہندوستان  چلی گئی تھیں اور اس وقت سے یہیں مقیم ہیں۔ یونس نے یہ بیان بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر ملک کے عوام کے نام ایک ٹیلی ویژن پیغام میں دیا۔

محمد یونس نے اعلان کیا، ‘ہم جولائی اگست کے انقلاب کے دوران ہونے والے ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ “ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کی کوششیں اچھی طرح سے آگے بڑھ رہی ہیں، اور ہم ہندوستان سے حسینہ کی واپسی کا مطالبہ کریں گے تاکہ ان کا احتساب کیا جا سکے۔” شیخ حسینہ کی سربراہی میں عوامی لیگ کی حکومت 5 اگست کو اس وقت گرائی گئی جب نوکریوں کے کوٹہ سسٹم میں امتیازی سلوک کے خلاف طلبہ کی تحریک ایک بڑے عوامی بغاوت میں بدل گئی۔

فوج نے متبادل انتظامات کیے جانے تک ملک کی حکمرانی سنبھال لی تھی اور شیخ حسینہ کو ملک چھوڑنے کو کہا تھا۔ اس کے بعد حسینہ 5 اگست کی شام ہندوستان چلی گئیں اور تین دن بعد نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کا عہدہ سنبھال لیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں